حیدرآباد۔28مئی(اعتماد نیوز)عام انتخابات میں مرکزو اور ریاستی سطح پر
کانگریس کی شکست کے بعد میدک حلقہ پارلیمنٹ سے مقابلہ کرنے کانگریس قائدین
کترا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹی آر ایس کے صدر کے چندرا شیکھر راؤ کی جانب
سے میدک حلقہ پارلیمنٹ سے استعفی کے بعد اس حلقہ سے کانگریس ہائی کمان
سابق ایم پی وجئے شانتی یا سابق رکن اسمبلی جگا ریڈی کو میدان میں اتارنے
کے بارے میں غور کر رہی ہے۔ لیکن
یہ دونوں قائدین میدک حلقہ پارلیمنٹ سے
مقابلہ میں حصہ نہ لینے میں ہی اپنے سیاسی زندگی اور عزت کی بقا محسوس کر
رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اس حلقہ سے شکست خوردہ کانگریس امیدوار شراون بھی اب
اس معاملہ میں عدم دلچسپ ہیں۔ جبکہ جگا ریڈی بی جے پی سے مقابلہ کرنے کے
خواہش مند ہیں۔ انہوں نے سابق میں بیان دیا کہ اگر بی جے پی انہیں میدان
میں اتارنے کی صورت میں وہ مقابلہ کرینگے۔ ورنہ وہ کانگریس میں ہی شامل
رہینگے۔